متحدہ نے سینئرسٹیزن ویلفیئربل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا

نادرا کے ذریعے65سال سے زائد عمرکے افرادکوآزادی کارڈ جاری کیے جائیں گے

آزادی کارڈکے حامل سینئرسٹیزنزکو بینکوں اور سیونگ سینٹرز میں سہولیات،ٹکٹ کائونٹرز پر اولیت، انکم اور منافع پر کسی قسم کاحکومتی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینئرسٹیزن ویلفیئربل 2012ء سندھ اسمبلی میں جمع کرادیاگیا۔

بل حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید خالد احمد نے بدھ کی صبح سیکریٹری اسمبلی کودیا اس موقع پرحق پرست ارکان اسمبلی عامرمعین پیرزادہ،مظاہرامیر،مقیم عالم اوراسپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑوبھی موجودتھے،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جمع کروائے گئے اس بل کی اہم خصوصیات میں سینئرسٹیزن ویلفیئر کونسل کا قیام ہے ۔


نادرا کے ذریعے 65 سال سے زائد عمرکے افراد کو ''آزادی کارڈ''جاری کیے جائیںگے جس کے ذریعے انھیں سفری سہولیات سستے نرخوں پر مہیا کی جائینگی جبکہ سیاحتی دوروں کاانتظام اور ملازمت کی سہولیات مہیا کی جائیںگی، جہاں ان کے مسائل اور حل کیلیے بات چیت ہو سکے گی جبکہ حکومتی سطح پر اسپتال اور کلینکس میں سینئرسٹیزن کا علاج ہو سکے گا ۔

میڈیکل اسٹور میں آزادی کارڈکے حامل سینئرسٹیزنزکو ادویہ رعایتی نرخوں پر مہیا کی جاسکیں گی، کونسل وزارت زکوٰۃ وعشر اور بیت المال کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گی جس کے ذریعے ضرورت مند بزرگ شہریوںکی مالی اعانت ہو سکے گی، بینکوںاور سیونگ سینٹرز میں سہولیات،ٹکٹ کائونٹر ز پر اولیت،انکم اور منافع پر کسی قسم کاحکومتی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، ریلوے اورپی آئی اے کے کرایوںمیں رعایت شامل ہیں،اس موقع پر میڈیا سے اظہار خیال کرتے
Load Next Story