کرنل کی بیوی کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا

اس کرنل کی بیوی نے مجھے ایک بار پھر احساس دلایا کہ ہم اپنے ہی ملک میں غلام ہیں، صارف


ویب ڈیسک May 21, 2020
اس واقعے سے عام عوام کے لیے ایک مخصوص طبقے کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے، صارف فوٹوسوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر بدھ کی شب وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ہنگامہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک خاتون خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرتی دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ شب سے ''کرنل کی بیوی'' ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے یا یوں کہیں کہ ''کرنل کی بیوی'' نے پاکستانی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے۔ دراصل گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔

ویڈیو میں خاتون ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پر پولیس کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کررہی ہے بلکہ نامناسب الفاظوں کا استعمال کرتے ہوئے نہایت دیدہ دلیری سے قانون توڑتی ہوئی اپنی گاڑی وہاں سے بھگاتی ہوئی لے جاتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنی کار میں ایک شخص کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے جب کہ آس پاس دیگر گاڑیاں بھی سڑک پر ناکہ لگا ہونے کی وجہ سے کھڑی ہیں۔

خاتون ایک اہلکار سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے کہتی ہے جس پر اہلکار کہتا ہےجب اجازت ملے گی اس وقت راستہ کلیئر ہوگا جس پر خاتون کہتی ہے میں آرمی آفیسر کی بیوی ہوں کوئی معمولی بات نہیں ہے اس کے بعد خاتون نائب صوبیدار کے لیے انتہائی نامناسب لفظ استعمال کرتے ہوئے کہتی ہے میں''کرنل کی بیوی''ہوں اور دوبارہ نائب صوبیدار کو گالی دیتی ہے اور کہتی ہے میں اس کی وردی اتروادوں گی۔

تاہم پولیس کی جانب سے گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہ ملنے پر خاتون گاڑی سے باہر آکر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے لگتی ہےاور قانون توڑتے ہوئے زبردستی سڑک پر موجود رکاوٹیں ہٹادیتی ہے۔ اس دوران دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون سے نہایت آرام سے بات کرتے ہوئے اسے سمجھانے کی بھی کوشش کرتا ہے کہ وردی کی بےعزتی ہورہی ہے سب کے سامنے لیکن خاتون کچھ بھی سمجھنے کو تیار نہیں تھی۔

ویڈیو میں خاتون کو پولیس اہلکاروں پر چلاتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتاہے جب کہ خاتون مسلسل کہہ رہی ہے ایک صوبیدار کی کیا اوقات ہے میرے آگے میں کرنل کی بیوی ہوں۔ ایک موقع پر خاتون گاڑی میں موجود شخص کو کہتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ گاڑی پولیس والے پر چڑھادو اور پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی دھمکی بھی دے رہی ہے۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان پر چلانے کے بعد خاتون زبردستی رکاوٹیں ہٹاکر وہاں سے چلی جاتی ہے۔

https://twitter.com/fatah_pak/status/1263175512152776705

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور لوگ پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے اور گالیاں دینے پر خاتون کے رویے کو شرمناک قرار دے رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ خاتون کے شوہر کو اس واقعے کے لیے جوابدہ ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔



انتیعاش امیر نے لکھا آج 27 رمضان المبارک ہے جس دن ہم نے آزادی حاصل کی تھی لیکن یہ کس قسم کی آزادی تھی۔ اس کرنل کی بیوی نے مجھے ایک بار پھر احساس دلایا کہ ہم اب بھی اپنے ہی ملک میں غلام ہیں۔ میں واقعتاً قانون کی پاسداری کرنے والے پولیس آفیسر کی حمایت کرتی ہوں۔

https://twitter.com/IntiashA/status/1263263083545407488

اینکر غریدہ فاروقی نے اس واقعے پر ٹوئٹ کیا حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹروے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا۔ متعلقہ آفیسر کے خلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کارروائی کا آغاز۔



سوشل میڈیا پر جہاں کرنل کی بیوی کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے وہیں پولیس اہلکار کو قانون کی پابندی کرنے پر خوب سراہارہا ہے۔



جان پشتین نامی شخص نے خاتون کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے لکھا یہ صرف ایک واقعہ نہیں ہے بلکہ اس واقعے سے عام عوام کے لیے ایک مخصوص طبقے کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں