ایم کیو ایم کے سابق ٹاؤن ناظم اسامہ قادری پراسرار طور پر کراچی سے لاپتا

اسامہ قادری کو 3 نامعلوم افراد سنہری رنگ کی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے، عینی شاہدین


ویب ڈیسک December 05, 2013
اسامہ قادری لاپتا نہیں ہوئے بلکہ انہیں کلفٹن سے اغوا کیا گیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

NEW DEHLI: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق ٹاؤن ناظم اسامہ قادری پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 3 نامعلوم افراد اسامہ قادری کو کلفٹن کے علاقے سے سنہری رنگ کی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جبکہ ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ قادری کے لاپتا ہونے کے بعد ان سے موبائل فون یا کسی اور ذرائع سے رابطہ نہیں ہورہا۔

اسامہ قادری کے لاپتا ہونے کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کا کہنا تھا کہ اسامہ قادری لاپتا نہیں ہوئے بلکہ ان کو نامعلوم افراد نے کلفٹن سے اغوا کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ اراکین نے حکومت سے اسامہ قادری کی جلد بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد کارکنان کو لاپتا کیا جاچکا ہے جن کا تاحال کچھ علم نہیں۔

واضح رہے کہ اسامہ قادری 2005 سے 2009 تک لیاقت آباد ٹاؤن کے ناظم رہے جبکہ ان کی والدہ فیروزہ بیگم بھی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی رہ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں