انفیکشن ڈیزیز کے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے کا فیصلہ

نیپا اسپتال میں وبائی امراض کی تشخیص کے لیے لیبارٹری تعمیر کی جائے گی

نیپا اسپتال میں وبائی امراض کی تشخیص کے لیے لیبارٹری تعمیر کی جائے گی . فوٹو : فائل

وزیر صحت سندھ و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت انفیکشن ڈیزیزکے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے جارہی ہے۔

وزیر صحت سندھ و بہبود آباد ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کورونا انتظامات کے سلسلے میں نیپا اسپتال کا دورہ کیا، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ نیپا اسپتال کو انفیکشن ڈیسیز کا درجہ دیا گیا ہے۔


محکمہ صحت سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 200 بیڈز کی سہولیات جلد مکمل کی جائیں، سندھ حکومت انفیکشن ڈیسیز کے حوالے سے سندھ کا پہلا ماڈل اسپتال بنانے جا رہی ہے۔

نیپا اسپتال میں وبائی امراض کی تشخیص کے لیے لیبارٹری تعمیر کی جائے گی، کورونا جیسی آئندہ صورتحال سے نمتنے کے لیے سندھ میں ڈویژنل سطح پر انفیکشن ڈیسیز اسپتال بنائے جائینگے۔
Load Next Story