سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 44 ہزار 658 ہوگئی

سپریم کورٹ نے یکم مئی سے 15 مئی تک 366 کیسز کے نمٹائے اور 562 نئے کیسز کا اندراج ہوا


ویب ڈیسک May 22, 2020
30 اپریل 2020 تک سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 44 ہزار 462 تھی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 658 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 30 اپریل 2020 تک سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 44 ہزار 462 تھی۔ یکم مئی سے 15 مئی کے دوران سپریم کورٹ میں 562 نئے مقدمات کا اندراج ہوا تاہم اس دوران 366 کیسز نمٹائے بھی گئے، جس کے بعد عدالت عظمیٰ میں زیر التواء کیسز کی تعداد 44 ہزار 658 ہو گئی۔

واضح رہے کہ بھر کی ماتحت اور اعلی عدلیہ میں لاکھوں مقدمات زیر سماعت ہیں، سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ آصف کھوسہ نے اس حوالے سے ملک بھر میں ماڈل کورٹس قائم کی تھی۔ جن سے ہزاروں مقدمات نمٹائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں