کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبوں کو حفاظتی سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل

سامان میں این 95 ماسکس، فیس ماسکسم پروٹیکٹیو سوٹس اور دیگر چیزیں شامل ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2020
عید الفطر سے قبل تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ مکمل کر دی جائے گی۔ این ڈی ایم اے فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کووڈ-19 کے لئے تمام صوبوں کو حفاظتی سامان کی چھٹی کھیپ کی ترسیل شروع کردی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچسستان اور خیبر پختونخوا کو سامان ارسال کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کو 15 ہزار 750 این 95 ماسک، ایک لاکھ 5 ہزار 833 فیس ماسکس ، 31ہزار 500 پروٹیکٹیو سوٹس اور سرجیکل دستانوں کے 5 ہزار 525 جوڑے بھجوائے گئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان کو 7 ہزار 350 این-95، 49 ہزار فیس ماسکس، 7ہزار 300 پروٹیکٹیو سوٹس اور 2ہزار 450 جوڑے سرجیکل دستانے روانہ کئے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق عید الفطر سے قبل تمام صوبوں کو سامان کی چھٹی کھیپ مکمل کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں