سندھ میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20 ہزار 883 تک جاپہنچی

کراچی میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 16 ہزار 292 ہوگئی، وزیر اعلیٰ سندھ

سماجی دوری سمیت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20 ہزار 883 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6023 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح صوبے میں کورونا کے ایک لاکھ 49 ہزار 566 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 959 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 883 ہوگئی ہے۔ آج 660 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی ہے۔ اس وقت 13528 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 11895 گھروں میں اور 797 مراکز جب کہ 836 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 668 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کراچی میں کورونا وائرس کی کیسز کی تعداد 16 ہزار 292 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے ضلع شرقی سے 253، جنوبی سے 114، کورنگی اور ضلع وسطی میں 103، 103، ضلع غربی میں 70 اور ملیر میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


اس کے علاوہ گھوٹکی سے 25، سکھر سے 14، ٹھٹہ میں 13، شکارپور 10، لاڑکانہ 9 ، حیدرآباد 7 ، جامشورو میں 6 ، قمبر شہدادکوٹ میں 5 ، خیرپور اور شہید بینظیرآباد میں 3، 3 ، سانگھڑ میں 2 جب کہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 مزید جانیں لے لیں، جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 340 ہوگئی۔ 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو کورونا کی وبا کے باعث عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر لوگ گھروں میں رہیں، سماجی دوری سمیت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے، موجودہ حالت میں ہم سب رسک پر آگئے ہیں اور سب کو خیال رکھنا چاہیے۔
Load Next Story