طیارہ حادثہ ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا
کوئیک ایکسیس ریکارڈ میں کاک پٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے گفتگو کا ریکارڈ شامل ہے
کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارہ حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ اور ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔
یہ پڑھیں: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا ہے اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تباہ ہونے والے جہاز کے اہم حصے تحویل میں لے لیے ہیں، کوئیک ایکسیز ریکارڈ میں کاک پٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول سے گفتگو کاریکارڈ شامل ہے۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے، طیارے میں عملے کے افراد سمیت 98 مسافر سوار تھے، حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔