وزیرتعلیم منیبہ اسکول کے معاملے سے ہی بے خبر نکلے

اخبارات نہیں دیکھے،معاملے کاجائزہ لوں گا،صحافی کے سوال پرنثارکھوڑوکاجواب


Staff Reporter December 06, 2013
اسکول گود دینے کی پالیسی حکومت کی اپنی ہے۔وزیرتعلیم۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑومنیبہ گورنمنٹ پرائمری اسکول کے معاملے سے بے خبر نکلے۔

اس بات کاانکشاف جمعرات کواس وقت ہواجب صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑوسے بین الاقوامی کتب نمائش کے موقع پر صحافیوں نے منیبہ گورنمنٹ اسکول پرقبضہ کی کوششوں کے حوالے سے سوال کیا، اس موقع پر وزیرتعلیم کاکہنا تھا کہ اسکول گود دینے کی پالیسی حکومت کی اپنی ہے تاہم جب ان سے کہاگیا کہ اگرکوئی نجی پارٹی از خود اسکول کی ملکیت کی دعویدار ہو اور اس پر قبضہ کرے توان کاکہناتھاکہ اگرایساکوئی کیس ہواتوجائزہ لیں گے تاہم جب ان کی توجہ اس معاملے کی جانب دلائی گئی کہ اخبارات اس معاملے کوبدھ کی اشاعت میں چھاپ چکے ہیں تووزیرتعلیم کاکہنا تھا کہ انھوں نے اخبارات نہیں دیکھے۔



علاوہ ازیں ایک سوال پرصوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کاموقف ہے کہ پورے ملک میں بلدیات انتخابات بیک وقت ایک ہی دن میں کرائے جائیں جب عام انتخابات کرانے کے لیے 90روزکی مہلت دی جاتی ہے توبلدیاتی انتخابات کے لیے اتنی مہلت کیوں نہیں دی جارہی ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل صوبائی خود مختاری کے منافی ہے ، دریں اثناء صوبائی وزیرتعلیم نثاراحمد کھوڑوکے ترجمان کے مطابق وزیرتعلیم نے منیبہ اسکول کے معاملے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی اوسے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں