حیدرآباد میں بد امنی جاری ڈکیتیوں میں لاکھوں لوٹ لیے گئے

شہری قیمتی سامان اورگاڑیوں سے بھی محروم، زیادہ وارداتیں لطیف آباد میں ہوئیں، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر لوٹ لیا گیا


Numainda Express December 06, 2013
حیدرآباد: امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حیدر چوک پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔ فوٹو :شاہد علی/ ایکسپریس

حیدرآباد میں ڈکیتی اور رہزنی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا، شہری لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، کار اور موٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔

تاہم پولیس حسب روایت کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔ لطیف آباد نمبر 7 میں مسلح افراد منور علی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیتی 18 تولے کے طلائی زیورات، 8 لاکھ روپے کی نقدی ، انعامی بانڈز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔



لطیف آباد نمبر 7 میں مسلح افراد نے راحت علی سے 10 ہزار روپے، موبائل فون، مکی شاہ تھانے کی حد ودکینٹ قبر ستان کے قریب سے احد علی سے6 ہزار روپے اور موبائل فون۔ لطیف آباد نمبر 8 میں لڑکی نوشابہ سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ سٹی تھانے کی حد ود گول بلڈنگ سے اللہ داد عباسی کی کار جبکہ لطیف آباد نمبر7 سے اعزاز خانزادہ، سرفراز کالونی سے عبدالجبار، بھٹائی اسپتال کی پارکنگ سے جاوید کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں