تھرکول پروجیکٹ

(فریحہ فاطمہ، کراچی)


Editorial July 08, 2012

مکرمی! دنیا میں کوئلے کا پانچواں بڑا ذخیرہ ہمارے پاس موجود ہے۔ کوئلے کو دنیا بھر میں ایندھن اور توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کوئلے کے ذخائر سے بجلی بنانے کے منصوبے کو تھرکول پروجیکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ کوئلے کا یہ ذخیرہ اتنا بڑا ہے کہ اس سے 5 سو سال تک بلاتعطل 50ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے جب کہ ہمیں یہ 3 سے 4روپے پر یونٹ پڑے گی لیکن پاکستانی روایات کے عین مطابق اس منصوبے پر بھی اعتراضات اور مخالفت شروع کردی گئی ہے۔ آئی پی پیز، رینٹل پاور پلانٹس اور فرنس آئل امپورٹ کرنے والی لابیز اور وہ تیل کمپنیاں جن سے پاکستان تیل خریدتا ہے اس منصوبے کے مخالف ہیں کیونکہ کامیابی کی صورت میں ان کا بہت نقصان ہوگا، عالمی بینک بھی بھارت کے مفادات کے تحفظ کے لیے اس منصوبے کی مخالفت کرکے اپنی جانبداری ظاہر کر چکا ہے۔ خوش آیند بات یہ ہے کہ سندھ اسمبلی کے حالیہ پیش کردہ بجٹ میں اس منصوبے کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے، اگر پلانٹ لگانے کے لیے مطلوبہ رقم جلد مہیا کرکے کام شروع کردیا جائے تو تمام اعتراضات خود بخود ختم ہوجائینگے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں