ٹی 20 کرکٹ میچ پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر3 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ کامیاب بولررہے۔

پاکستانی کھلاڑی عمران نذیر میچ کے دوران شاٹ لگارہے ہیں۔ فوٹو:رائٹزز

TASHKENT:
پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

 


پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آسٹریلوی ٹیم کا آغازاچھا نہ تھا اوروقفے وقفے سےاسکی وکٹیں گرتی رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی ڈی اے وارنرتھےجنھوں نے 22 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کھلاڑیوں نے بیٹنگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور مطلوبہ ہدف 14.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل نے 31 اور عمران نذیر نے 22 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر3 وکٹیں لے کر سب سے زیادہ کامیاب بولررہے۔ سعید اجمل،محمد حفیظ اور رضا حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمر گل نے 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ بہترین پرفارمنس پر محمد حفیظ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کی ٹی 20 میچوں میں یہ بدترین شکست ہے۔
Load Next Story