رئیس جان محمد اور صادق آرائیں کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

باضابطہ اعلان جلد پتریس کانفرنس میں کیا جائے گا، دونوں کی ضیا الحسن لنجار سے ملاقات


Ismail Domki December 06, 2013
باضابطہ اعلان جلد پتریس کانفرنس میں کیا جائے گا، دونوں کی ضیا الحسن لنجار سے ملاقات فوٹو: فائل

سابق صوبائی وزیر رئیس جان محمد بروہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر جان محمد بروہی اور نوابشاہ کے معروف بلڈر محمد صادق آرائیں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل صوبائی مشیر ضیاء الحسن لنجار نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور تمام معاملات طے کیے جس کے بعد دونوں شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دونوں افراد ضیاء الحسن لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔



واضح رہے کہ جان محمد بروہی اور ان کے بیٹے علی نواز بروہی گزشتہ 5 برس کے دوران پیپلز پارٹی کے سخت حریف تھے اور عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مد مقابل تھے جبکہ محمد صادق آرائیں ضلعی سیاست میں جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور 2002 میں فریال تالپور کو ضلعی ناظم بنانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جان محمد بروہی اور محمد احسان بروہی کے درمیان اختلافات بھی ختم ہوگئے اور دونوں نے آپس میں صلح کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں