طیارہ حادثہ 2 مکان مکمل تباہ اور 17 جزوی طور پر متاثر ہوئے حکومت سندھ

حکومت سندھ متاثر ہونے والے مکانات کی تعمیر کرے گی، مرتضی وہاب


Staff Reporter May 23, 2020
راولپنڈی سے آنے والی پاک فوج کی خصوصی ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ فوٹو: این این آئی

ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے سے 2 مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ 17 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

وزیر اعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے سندھ سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے طیارہ گرنے سے 13 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈی سی ملیر کو ہدایت دی ہے کہ طیارہ گرنے کے دوران جن مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ان کے متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جائے ۔ بعدازاں انتظامیہ نے 16 متاثرین کو شارع فیصل پر واقعے نجی ہوٹل منتقل کر دیا ہے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ جہاز گرنے کے باعث جن شہریوں کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے انھیں تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ، 96 افراد جاں بحق

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم پولیس ، رینجرز اور ماڈل کالونی کے مکینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ ماڈل کالونی کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جہاز کے ملبے سے 2 زخمیوں زبیر اور ظفرمسعود کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ دونوں زخمیوں کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی زخمیوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو کہا کہ ماڈل کالونی کے مکینوں نے ہمت کر کے انھیں ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا ہم ان کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 افراد کی لاشیں نکال کر سرد خانے منتقل کر دی گئیں ہیں ۔جامعہ کراچی سے میتوں کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے جس کے بعد لاشیں بہت جلد ورثا کےحوالے کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: طیارہ حادثہ؛ ایئر کرافٹ کا کوئیک ایکسیز ریکارڈر مل گیا

ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب اور ڈاکٹر عذرا پیچو نے کہا کہ گورنر ڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے لاعلم ہیں۔ جامعہ کراچی کی ڈی این اے لیب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں اگر لاہور سے کوئی ٹیم ڈی این اے کے لیے آئیگی تو وہ بھی آجائے۔ ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے 47 لواحقین نے کراس میچ کے یے نمونے دیے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا ہے سندھ حکومت کے اشتراک سے امن ایمبولینس کام کررہی ہے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی آپریشن اور سروسز ہورہی ہے۔ کورونا کے علاوہ دیگر امراض کے بھی آپریشن ہورہے ہیں اگر ہیلتھ کیئر اسٹاف کورونا کا شکار ہوتا رہا تو مسائل سنگین ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے طیارہ حادثے کی انسپکشن رپورٹ میں نئے انکشافات

مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات نے سادگی سے عید منانے کا اعلان کیا ہے اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں وزیر بلدیات ناصر شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پوپلزئی اور فواد چوہدری کو عید کے بعد ایک ساتھ بٹھانے کی کوشش کروں گا۔ چاند کا مسئلہ عالمی ایشو جیسا بنادیا گیا ہے ایس او پیز کے تحت عید کے اجتماعات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں