ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم دہشت گردی سے ڈرنے والے نہیں

پاکستان سنی تحریک نظام مصطفی کے نفاذ کیلیے جدوجہد کرتی رہے گی، ثروت اعجاز


Staff Reporter December 06, 2013
پاکستان سنی تحریک روزاول سے ہی آئین و قانون کی بالادستی کا مطالبہ کررہی ہے . فوٹو: فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ قرآن و سنت کی بالادستی میں ہی عوام کے حقوق کا حصول ہے۔

پاکستان سنی تحریک نظام مصطفی کے نفاذ کیلیے جدوجہد کرتی رہے گی، جشن عید میلادالنبی مناناہمارے ایمان کا جزو ہے، جشن ولادت منانے اور جلوسوں پر پابندی کی باتیں کرنے والے پاکستان کے آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں،دنیا کی کوئی طاقت سرکاردو عالم کا جشن ولادت منانے سے روک نہیں سکتی، جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں پرپابندی کا مطالبہ بنیادی انسانی حقوق کے زمرے میں آتاہے۔



ان خیالات کااظہارانھوں نے یوم رضا، جانثاران مصطفی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں لانڈھی کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد مبین قادری، محمدشہزاد قادری، طیب حسین قادری ودیگر بھی موجود تھے، ثروت اعجاز قادری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک روزاول سے ہی آئین و قانون کی بالادستی کا مطالبہ کررہی ہے مگر افسوس آئین و قانون صرف کتابوں تک محدود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں