وزیر اعظم فواد چوہدری کو دینی امور میں مداخلت سے باز رکھیں مفتی منیب
فیصلوں میں کبھی کسی کادباؤ قبول نہیں کیا کسی نے ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی تو عہدہ چھوڑ دوں گا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی عائد کی جائے۔
شوال کے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پر اپنی وزارت تک محدود رہنے کی پابندی لگنی چاہیے۔ دینی امور میں ان کی مداخلت پر شدید مذمت کرتے ہیں۔ فواد چوہدری کی کوئی حیثیت نہیں ہم دین کے پابند ہیں۔ انہیں دینی امور میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر سائنس فواد چوہدری نے کل عید کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فواد چوہدری کو دینی امور میں مداخلت سے باز رکھیں۔ وہ مذہبی امور کے وزیر نہیں ہیں انہیں ان امور میں نہیں بولنا چاہیے۔ وہ 2022 میں چاند پر مشن بھیجنے اور وینٹی لیٹر بنانے جیسے اعلانات کرچکے ہیں ان پر عمل درآمد پر غور کریں۔
یہ بھی پڑھیے: عید کا فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ رویت کمیٹی کرے گی، وزیر مذہبی امور
مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ چاند کے فیصلے پر نہ تو کبھی کسی کا دباؤ قبول کیا ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے۔ چاند کی رویت کا معاملہ بہت حساس ہے اس پر مسلمانوں کی عبادات کا انحصار ہے ہم پر صرف اس بات کا دباؤ ہوتا ہے۔ ماضی میں کسی صدر یا وزیر اعظم نے اس معاملے میں مداخلت نہیں کی۔ اگر کھی اس حوالے سے ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی گئی تو اس منصب کو چھوڑ دوں گا۔