حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 16 لاکھ روپے برآمد

ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد جلے ہوئے جب کہ 16 لاکھ روپے سے زائد روپے صحیح حالت میں ملے ہیں


ویب ڈیسک May 24, 2020

کراچی میں حادثے کا شکار طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد جلے ہوئے جب کہ 16 لاکھ روپے سے زائد روپے صحیح حالت میں ملے ہیں۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز نے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کا سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے، طیارے کے ملبے سے ملنے والے سامان میں موبائل فونز ، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ کمپویٹرز ، طلائی جیولری، الیکٹرونک سامان، گھریلو اشیا ، ہینڈ بیگز، سفری بیگز، لیڈیز اور جینٹس پرس ، پاسپورٹس اور سیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ24 ہزار300 روپے مالیت کے جلے ہوئے جب کہ 16 لاکھ 67 ہزار692 صحیح حالت میں پاکستانی کرنسی نوٹ ملے ہیں، اس کے علاوہ ملبے سے 70 برطانوی پاؤنڈز اور 625 امریکی ڈالرز بھی ملے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں