مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار

امیر مقام کی عوام، پارٹی کارکن اور دوست احباب سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل

امیر مقام نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنی رہائشگاہ میں خود کو قرنطینہ کرلیا فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔


انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کو قرنطینہ کر دیا ہے۔ عوام، پارٹی کارکن اور دوست احباب سے اپیل ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے انجینئر امیر مقام میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر مقام خیبر پختونخوا میں پارٹی کا ایک متحرک نام ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ بے شک اللہ تعالیٰ شفاء دینے والا ہے۔
Load Next Story