مظلوم کشمیریوں کو بہادری اور استقامت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں وزیراعظم

مظلوم کشمیریوں نے غیر قانونی محاصروں اور مسلسل لاک ڈاؤن کا جواں مردی سے سامنا کیا، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک May 24, 2020
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور محاصروں کا جواں مردی اور استقامت سے مقابلہ کیا، عمران خان، (فوٹو : فائل )

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے نام اپنے پیغام میں بھارتی مظالم کیخلاف استقامت اور جواں مردی پر سلام تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر عوام کو عید الفطر کی مبارک باد دی اور مظلوم کشمیری عوام کی بہادری، استقامت اور جواں مردی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔



وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ مقبوضہ وادی کےعوام بھارتی فوج کی بربریت کا ہمت اور جواں مردی سے سامنا کر رہے ہیں اور کئی ماہ سے جاری غیر انسانی محاصرے اور لاک ڈاؤن کے دوران مظلوم کشمیریوں نے صبر و استقامت کا مظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے وادی بھر میں سخت لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا اور کئی ماہ تک کرفیو نافذ رہا اور آج عید الفطر کے موقع پر بھی کشمیریوں کو اپنے مذہبی تہوار کے منانے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں