پٹیل پاڑہلوٹ مار کے دوران شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی

جمشید کوارٹرپولیس نے ڈاکوئوں کواسپتال پہنچایا،ملزمان پٹیل پاڑہ کے رہائشی ہیں


Staff Reporter December 06, 2013
ڈاکوؤں نے اپنا نام ابراہیم اور اسحاق بتایا ہے جو پٹیل پاڑہ کے رہائشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں

پٹیل پاڑہ میں لوٹ مار کے دوران شہریوں کی فائرنگ سے2ڈاکو زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پٹیل پاڑہ حسن زئی ریسٹورانٹ سبحانی مسجد کے قریب2ڈاکو ایک شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین رہے تھے کہ نامعلوم شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو پیروں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ۔



اطلاع ملنے پر پولیس موبائل میں گشت پر معمور جمشید کوارٹر تھانے کا اے ایس آئی اﷲ یار پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا ،زخمی ہونے والے ڈاکوؤں نے اپنا نام ابراہیم اور اسحاق بتایا ہے جو پٹیل پاڑہ کے رہائشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان پٹیل پاڑہ کے ہی رہائشی ہیں ،پویس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ڈاکو پولیس مقابلے میں زخمی ہوئے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔