ملک کے مختلف علاقے عید کے دوسرے روز شدید گرمی کی لپیٹ میں

وادی کوئٹہ اور بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 25, 2020
سندھ میں پارہ 48 جبکہ لاہور 43 ڈگری سینٹی تک ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

عید کے دوسرے روزصوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سندھ میں پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کے شہریوں کا عید کا دوسرا روز شدید گرمی میں گزرے گا۔ صوبہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ میں پارہ 48 ڈگری جبکہ لاہور میں 43 ڈگری سینٹی تک ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں ہلکی ہوائیں لو کی شکل اختیار کریں گی جب کہ وادی کوئٹہ اور بلوچستان کےبیشترعلاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔

آج صبح 11 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔ قلات میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں