ارطغرل غازی کی جانب سے پاکستانیوں کو عید مبارک

سلامت رہیں بہنو اور بھائیو سلامت رہو پاکستان، ارطغرل کا پیغام


ویب ڈیسک May 25, 2020
آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک۔ ارطغرل کا پاکستانیوں کیلئے پیغام فوٹوانٹرنیٹ

ڈراما سیریل ''ارطغرل غازی'' میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے ترک اداکار انجن التان دوزیاتن نےعید الفطر کے موقع پر پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انجن التان دوزیاتن (ارطغرل غازی) پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔ انجن نے کہا بہنو اور بھائیو السلام و علیکم میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پزیرائی کا شکریہ اداکرنے کے لیے الفاظ کافی نہیں ہیں، جو آپ پی ٹی وی کے ارطغرل غازی اردو کو دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی طیارہ حادثے پر ارطغرل اور حلیمہ کا اظہار تعزیت

انہوں نے مزید کہا میں پی ٹی وی کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جس نے ارطغرل غازی کو آپ سب تک پہنچایا۔ اس کے بعد انجن التان نے تمام پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارکباد دیتے ہوئے کہا ''آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک''۔ سلامت رہیں بہنو اور بھائیو سلامت رہو پاکستان۔

اپنے پسندیدہ ترک اداکار کی جانب سے عید مبارک کا پیغام ملنے کے بعد پاکستانی بہت خوش ہیں اور اتنا خوبصورت پیغام دینے پر ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/PTVCHome/videos/254976645823230/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں