طارق ملک کو قواعد نرم کرکے چیئرمین نادرا تعینات کیا گیا

تعیناتی کیلیے اشتہاردیاگیانہ ہی 3 موزوں امیدواروں کاپینل وزیر اعظم کوبھجوایا گیا،ذرائع


سہیل چوہدری December 06, 2013
تعیناتی کیلیے اشتہاردیاگیانہ ہی 3 موزوں امیدواروں کاپینل وزیر اعظم کوبھجوایا گیا،ذرائع. فوٹو: فائل

چیئر مین نادرا طارق ملک کوقواعد و ضوابط میں نرمی کرکے چیئرمین تعینات کیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کے پاس موجودسمری کے مطابق اس وقت کے وفاقی سیکریٹری برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیمورعظمت عثمان نے وزیراعظم کواس سفارش پر مبنی سمری بھجوائی کہ طارق ملک کوقواعد میں نرمی کرکے چیئرمین نادراکے عہدے پر تعینات کیاجائے۔ سمری کی منظوری 13 جولائی 2012 کودی گئی تھی۔ قواعدکے مطابق چیئرمین نادراکی تعیناتی کیلیے اخبارمیں اشتہاردیناضروری ہے اوراس کے بعداس پوسٹ کیلیے درخواست دینے والے امیدواروں میں سے 3 موزوں امیدواروںکاپینل وزیراعظم کو بھجوایاجاناضروری ہے تاہم طارق ملک کی تعیناتی کے دوران نہ توکوئی اشتہاردیاگیا اور نہ ہی اس عہدہ کیلیے 3 موزوں امیدوراروںکا پینل وزیر اعظم کوبھجوایاگیا۔



اس وقت کے وزیراعظم نے بھی بہ خوشی طارق ملک کوقواعدمیں نرمی کرتے ہو ئے ڈپٹی چئیرمین کے عہدے سے چئیرمین نادراکے عہدے پرتعینات کردیا۔ طارق ملک کی تعیناتی کے احکام اسی سمری کے پیرا9 کا ( جس میں لکھاگیاہے کہ طارق ملک کے تجربے کومدنظر رکھتے ہوئے قواعد میں وزیراعظم نرمی کریں )حوالہ دیتے ہوئے جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ وفاقی حکومت نے طارق ملک کی خلاف ضابطہ تعیناتی کوختم کرنے کے احکام جاری کیے اوراس اہم پوسٹ پر اشتہاراوراعلی سطح کے کمیشن کے ذریعے اہل اورکم تنخواہ پر موزوں امیدوارکومیرٹ پرتعینات کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے اپنے ماتحت اداروںکے اندر قواعد میں نرمی یا انکی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی تعیناتیوںکی جانچ پڑتال کیلیے کمرکس لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |