کراچیفائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران 7افرادہلاک

احسن آباد،جہانگیرروڈ،کنواری کالونی میں3ہلاک،گڈاپ،لیاری،سہراب گوٹھ سے4لاشیں ملیں


Staff Reporter December 06, 2013
صفورہ گوٹھ پر نامعلوم افراد كے ہاتھوں جلائے جانے والي مني بس كو فائر بريگيڈ كا عملہ بجھارہا ہے ۔فوٹو:محمد نعمان/ایکسپریس

کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات کے دوران7افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ احسن آبادمیں حسن ولازکے قریب مسلح افرادنے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کامخبر40سالہ عبدالرسول ہلاک ہوگیا،مقتول عبدالرسول پولیس قومی رضاکار تھاجبکہ وہ علاقہ پولیس کوجرائم پیشہ عناصرکی اطلاع بھی دیتا تھا۔پولیس نے مقتول کی ہی مخبری پرایک مقام پرچھاپہ مارکرایک پستول ، کلاشنکوف کی500سے زائدگولیاں اورڈیڑھ کلوہیروئن برآمدکرلی تھی،مقتول عبدالرسول احسن آبادکے قریب گل گوٹھ کارہائشی تھاجبکہ اس کاآبائی تعلق لاڑکانہ کے علاقے نصیر آبادسے تھا۔منگھوپیرکنواری کالونی سے متصل نصرت بھٹوموڑ روٹ نمبرF-11 بس اسٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35 سالہ عبدالرحمٰن ہلاک ہو گیا ،ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر 50سالہ راہگیر گل عمران زخمی ہو گیا ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

مقتول پاک کالونی کے علاقے حسرت موہانی کالونی کے مکان نمبر A/9 کا رہائشی تھا۔ جمشیدکوارٹرجہانگیرروڈ نزدتنظیم الاایمان مسجدکے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔



شناخت نہیں ہو سکی۔سہراب گوٹھ انڈسٹریل ایریاکے علاقے سندھ مومن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب جنگل سے لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال میں 26سالہ اﷲ ودھایوجلبانی کے نام سے شناخت کیاگیا،مقتول کاآبائی تعلق لاڑکانہ قمبر شہدا پورسے تھاجبکہ وہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقعے سیفل گوٹھ میں اپنی اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پزیرتھا،مقتول شادی شدہ تھا۔

تاہم اس کی کوئی اولادنہیں تھی،مقتول الکرم ٹیکسٹائل مل کاملازم اورمل کے ملازمین کولانے لے جانی والی کوسٹر کا ڈرائیور تھا ،مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے گولی مار دی۔لیاری شاہ ولی اﷲ روڈنیازی چوک پراناٹرک اڈے کے قریب شیراہوٹل والی گلی میں2افرادکی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملیں،دونوں افراد کی عمریں25سے30سال کے درمیان ہیں،مقتولین کوملزمان نے اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا،شناخت نہیں ہوسکی،پولیس کے مطابق لاشیں جس مقام سے ملی ہیں وہ عذیربلوچ گروپ کے کمانڈر شکیل بادشاہ خان کے زیراثر علاقہ ہے شبہ ہے کہ مقتولین کوشکیل بادشاہ خان گروپ نے قتل کیاہے۔گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے چکوال پمپ کے عقب سے25سالہ نامعلوم شخص کی کئی روزپرانی مسخ شدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔