ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل

لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

مقتول خواتین کی شناخت مختاراں بی بی اور شمیم بی بی کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

نواحی گاؤں امر سنگھ میں ایک شخص نے ایک ایکڑ زمین کے لیے بیوی اور ساس کا قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک پتن کے تھانہ کلینہ کی حدود میں واقع گاؤں امر سنگھ میں قربان نامی شخص نے اپنی بیوی مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کو قتل کردیا۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ قربان مختاراں بی بی اور ساس شمیم بی بی کی ملکیت ایک ایکڑ زمین ہتھیانہ چاہتا تھا۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ ملزم نے بیوی اور ساس کو ہی قتل کردیا۔
Load Next Story