خبردار کورونا وائرس کی وبا جلد ہی ’’دوبارہ شدید ہوسکتی ہے‘‘ عالمی ادارہ صحت

ناول کورونا وائرس کی وبا قابو میں رکھنے کےلیے نگرانی، ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ کے اقدامات میں اضافے کی اشد ضرورت ہے


ویب ڈیسک May 26, 2020
احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاکتوں میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

عالمی ادارہ صحت 'ڈبلیو ایچ او' نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا وائرس کی عالمی وبا جلد ہی ایک بار پھر شدید ہوسکتی ہے اور اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد میں بھی تیز رفتار اضافے کا خدشہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکا اور مختلف یورپی ممالک لاک ڈاؤن نرم کرنے یا مکمل طور پر ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

دنیا بھر کی حکومتوں کو مشورہ دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے ناول کورونا وائرس کی وبا کو قابو میں رکھنے کےلیے نگرانی، ٹیسٹنگ اور ٹریکنگ سے متعلق اقدامات میں اضافہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بیشتر یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال خاصی تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |