سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، یونس خان

ویب ڈیسک  منگل 26 مئ 2020
زندگی میں اس طرح کے حالات کا بھی سامنا ہوتا ہے کہ سچ بولیں تو پاگل قرار دیا جاتا ہے، خلیجی اخبار کو انٹرویو (فوٹو : گلف نیوز)

زندگی میں اس طرح کے حالات کا بھی سامنا ہوتا ہے کہ سچ بولیں تو پاگل قرار دیا جاتا ہے، خلیجی اخبار کو انٹرویو (فوٹو : گلف نیوز)

 دبئی: سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، میں نے ملک کے لیے صلاحیتوں کے مطابق 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے کرکٹرز کی ایک گروپ کی نشاندہی کردی تھی۔

خلیجی اخبار گلف نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں اس طرح کے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ سچ بولیں تو پاگل قرار دیا جاتا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ 6 یا 7 کرکٹرز کے اس گروپ کی نشاندہی کی جو میدان میں ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال نہیں کررہے تھے۔

یونس خان نے کہا کہ بعد ازاں ان کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور ہم اکٹھے کھیلتے بھی رہے، میں جانتا تھا کہ کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ میں نے اپنے والد سے یہی سیکھا کہ ہمیشہ سچ بولو اور عاجزی سے پیش آﺅ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔