طیارہ حادثے کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے پائلٹس ایسوسی ایشن
ہمارا خدشہ صحیح ثابت ہورہا ہے کہ انتظامیہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کے حق میں نہیں ہے، پالپا
پاکستان ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات کو غلط رخ دے کر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ترجمان پالپا کے مطابق ہمارا خدشہ صحیح ثابت ہورہا ہے اور انتظامیہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کے حق میں نہیں ہے، تحقیقات کو غلط رخ دے کر اصل کرداروں کو بچانے کی کوشش ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پائلٹس کی عالمی تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے خدمات پیش کردیں
ترجمان نے کہا کہ نہ انتظامیہ کو ان جانوں کا افسوس ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کا خیال ہے، ایئر ٹریفک کنٹرول سے متعلق ہماری کمیونٹی کے پاس کئی سوالات ہیں لیکن ہم تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہتے، انجن کے رن وے پر رگڑ کھانے کی اطلاع پائلٹ کو نہ دیا جانا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے لیے طویل روٹ دینا قابل تشویش ہے جس کی تحقیق لازم ہے۔
ترجمان پالپا کے مطابق اس کڑے وقت میں پنڈورا باکس نہیں کھولنا چاہتے، حادثے کی پہلی اور دوسری لینڈنگ کی تفصیل کو ملا کر غلط رنگ دیا جارہا ہے، شہید پائلٹ کے والد سے کی گئی تحقیقات لیک نہ کرنے کے وعدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔