مشرقی پاکستان ٹوٹنے میں بدعنوانی کا کردار رہا صدر مملکت
جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیا انہیں شرم تک نہیں آتی، ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کا بھی کرداررہاہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئی ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے میں دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ بدعنوانی کا بھی کرداررہاہے جب کہ آئی پی پیز کے ذریعے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیا انہیں شرم تک نہیں آتی۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف جہاد انھوں نے کالج کے دنوں سے شروع کیاتھا،1969میں تھوڑے وقت کیلئے مجھے گرفتاربھی کیاگیا۔صدر مملکت نے کہاکہ بدعنوانی دنیاء میں ہرجگہ موجودہے لیکن ماضی میں پاکستان میں کرپشن کے حوالہ سے مادرپدرآزادی رہی ہے۔
صدر نے کہاکہ آئی پی پیز کے حوالہ سے جو کچھ ہواوہ ہمارے سامنے ہیں، میں تصورنہیں کرسکتاتھا کہ ملک کو اس قدرنقصان پہنچایا جائیگا، جن لوگوں نے یہ سب کچھ کیا انہیں شرم تک نہیں آتی۔