ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز 1225 جاں بحق

کورونا کے 19 ہزار 142 مریض صحت یاب ہوچکے

کورونا کے 19 ہزار 142 مریض صحت یاب ہوچکے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 151 ہوگئی جب کہ 1225 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 8 ہزار 491 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 1446 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔


اس وائرس کے اب تک پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، اسلام آباد میں ایک ہزار 879، گلگت بلتستان میں 638 جب کہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہوگئی جبکہ 19 ہزار 142 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔


کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story