بھارت نے یورینیم کی افزودگی بڑھادی ہے امریکی تھنک ٹینک

میسور کے قریب پلانٹ میں گیس سینٹری فیوجز کی تنصیب کوحتمی شکل دی جاچکی


آن لائن December 06, 2013
افزودگی بڑھانے کا مقصد فوجی اور دفاعی صلاحیت بڑھانا اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری ہے

ایک امریکی تھنک ٹینک نے انکشاف کیاہے کہ بھارت نے یورینیم کی افزودگی بڑھانے کیلیے ایٹمی تنصیبات کی صلاحیت بڑھادی ہے۔

امریکا کے جوہری عدم توسیع پرکام کرنے والے نجی ادارے انسٹیٹوٹ فار سائنس اینڈانٹر نیشنل سیکیورٹی نے سیٹیلائٹ فوٹیج کی مددسے انکشاف کیاہے کہ بھارت نے میسورکے قریب ریئر مٹیریلز پلانٹ قائم کیاہواہے جہاں گیس سینٹری فیوجزکی تنصیب کوحتمی شکل دی جاچکی ہے،بھارت کایورینیم کی افزودگی بڑھانے کا مقصد فوجی اوردفاعی صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروںکی تیاری بھی ہے۔



رپورٹ کے مطابق اگر بھارت نے اس نئی جوہری سائٹ پرکام جاری رکھا توبھارت کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت دگنی ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق بھارت نے میسورمیں ریئرپلانٹ 2010میں قائم کیا تھااوراس پرتیزی سے کام جاری ہے۔دوسری جانب بھارتی حکام کااس حوالے سے کہناتھاکہ میسورکے پلانٹ میں بڑھائی جانے والی یورینیم کی افزودگی بھارت جنگی جوہری آبدوزمیں استعمال کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں