وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی نہیں دی وزیر اعلی گلگت بلتستان

کورونا سے نمٹنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مایوس کیا، حافظ حفیظ الرحمان


ویب ڈیسک May 27, 2020
کورونا سے نمٹنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مایوس کیا، حافظ حفیظ الرحمان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔

حافظ حفیظ الرحمان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاق سے مالی معاونت نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے مایوس کیا۔

وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ وفاق نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی، کورونا کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں۔

حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ کورونا مریضوں کیلئے صوبائی حکومت نے 80 کروڑ روپے مختص کیے، یہ رقم ملازمین کی تنخواہوں و انٹرٹینمنٹ فنڈز سے کٹوتی کے زریعے حاصل کی، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہماری حکومت کی حکمت عملی سب سے بہتر اور کامیاب رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |