درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ واپس

جب تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضابطے نافذ ہیں سندھ کی درگاہیں بند رہیں گی، محکمہ اوقاف


ویب ڈیسک May 27, 2020
اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا

کورونا وائرس وبا کے متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافے کے پیش نظر درگاہ حضرت عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ منور مہیسر کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافے پر صوبائی وزیر اوقات نے درگاہیں مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ جب تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضابطے نافذ ہیں سندھ کی درگاہیں بند رہیں گی۔

اس سے قبل محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعرات کو درگاہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کورونا وبا وائرس کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز قلندر 14 مارچ سے بند کردیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق اس سال درگاہ پر سالانہ عرس کی تقریبات بھی منعقد نہیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں