ملک میں شدید گرمی کے بعد آج سے بارشوں کا امکان

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بینظیرآبادمیں 51 ڈگری ریکارڈ،محکمہ موسمیات


گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بینظیرآبادمیں 51 ڈگری ریکارڈ،محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کے مطابق آج رات سے منگل تک پنجاب، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر میں کہیں کہیں جب کہ سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر گرج چمک اورگردآلود ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے جاری ایڈوائزی میں تمام صوبائی محکموں، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کی جائے ۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 51، جیکب آباد، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ مالم جبہ میں 3، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں