ایم کیوایم کے رہنما اسامہ قادری کو رہا کردیا گیا

اسامہ قادری کو تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا،ذرائع،پولیس حکام نے تصدیق سے انکار کردیا


ویب ڈیسک December 06, 2013
اسامہ قادری کی حالت اطمینان بخش ہے اور انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔اسکرین شاٹ/ایکسپریس نیوز

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااور سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد اسامہ قادری کو رہا کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما اسامہ قادری کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے حراست میں لیا گیا تھا جنہیں اب رہا کردیا گیا ہے۔اسامہ قادری کو کلفٹن سے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے حراست میں لیا،جس کےبعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ،بعد ازاں اسامہ قادری کو فیروز آباد تھانے منتقل کیاگیا جہاں انہیں 2 گھنٹے تحویل رکھنے کےبعد ایس ایس پی ایسٹ پیرمحمد شاہ کے آفس پہنچا دیا گیا،ایم کیو ایم کی جانب سے اسامہ قادری کی رہائی کیلیے اقدامات کیے گئے جس کے لیے نارتھ ناظم آباد اوربوٹ بیسن تھانے میں بھی درخواست دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسامہ قادری کو تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا تاہم پولیس حکام نے اس حوالے سے کسی بھی تصدیق سے انکار کردیا ہے،اسامہ قادری کی ایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں موجودگی کی اطلاع ملنے پر ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر صغیر اورعادل صدیقی ایس ایس پی کے دفتر پہنچے،جہاں پولیس اور ایم کیوایم کے رہنماؤں میں مذاکرات کے بعد اسامہ قادری کو رہا کردیا گیا۔اسامہ قادری کی حالت اطمینان بخش ہے اور انہیں سخت سکیورٹی میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے اسامہ قادری کو ضلع ساؤتھ کے علاقے کلفٹن سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ان کی رہائی ضلع ایسٹ میں ایس ایس پی کے دفتر سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں