پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے ثقلین مشتاق

ماضی میں کئی کرکٹرز کیساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کیلیے کام کرچکے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر


ویب ڈیسک May 28, 2020
ماضی میں کئی کرکٹرز کیساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کیلیے کام کرچکے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے اور وہ اس پیشکش پر بہت خوش ہیں۔

اپنی تقرری پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے اور وہ اس پیشکش پر بہت خوش ہیں، اس پیشکش کے ذریعے انہیں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کام کرنے اور ان کے کیرئیر کو مزید نکھارنے کا موقع مل رہا ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ماضی میں وہ کئی کرکٹرز کے ساتھ مل کر ان کے کھیل میں بہتری لانے کے لیے کام کرچکے ہیں، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے اور پی سی بی کے بینچ مارک کو اوپر لے جانے میں مدد کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ بلاشبہ انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرنے سے قبل بہت سے پہلوؤں پر غور کیا تھا، پی سی بی کی حکمت عملی انہیں درست سمت میں کام کرتی دکھائی دیتی ہے اور لاہور کے ہائی پرفارمنس کی ٹیم کو جوائن کرنے اور پاکستان کرکٹ کو اس کے سنہری دور میں واپس لے جانے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔