یوم تکبیر پر پاک فوج کا سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین

28 مئی کو پاکستان نے قابل بھروسہ کم سے کم ایٹمی صلاحیت حاصل کی اور خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 28, 2020
پاک فوج ایٹمی تجربے کے تصور سے عملی جامہ تک کام کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہے، آئی ایس پی آر (فوٹو: فائل)

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں ابتدائی منصوبہ بندی سے تکمیل تک شامل تمام افراد کو مسلح افواج سلام پیش کرتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان پاک فوج نے 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے مکمل طور پر قابل بھروسہ کم سے کم ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی اور اس طرح خطے میں طاقت کا توازن پیدا ہوا۔



ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج ان تمام افراد کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے تصور سے عملی جامہ تک اس پروگرام پر کام کیا، ان بالخصوص سائنس دان اور انجینئرز شامل ہیں جن کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔