عید کی تعطیلات کے بعد سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

فی تولہ سونا  96400روپے اور دس گرام سونا  82647 روپے تک پہنچ گیا


May 28, 2020
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 342 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1724 ڈالر تک جاپہنچی، دوسری جانب عید کی تعطیلات کے بعد جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 342روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی اضافے کے بعد 82 ہزار 647 روپے کی سطح پر آگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے قیمت دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں 6000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10پیسے کی کمی سے 1030روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے13بپیسے کی کمی سے 883روپے 05پیسے کی سطح پر آگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔