پاکستان میں 2013میں پولیو کے کیسز میں 24 فیصد اضافہ ہوا عالمی ادارہ صحت

2012میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 58 تھی جو اب بڑھ کر 73 ہو گئی ہے، ڈبلیو ایچ او


ویب ڈیسک December 06, 2013
نائجیریا میں رواں برس پولیو کے نصف سے بھی کم کیسز سامنے آئے جبکہ افغانستان میں پولیو کیسز میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

عالمی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق سال 2012میں پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 58 تھی جو اب بڑھ کر 73 ہو گئی ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں جون 2012 یعنی تقریباً ڈیڑھ سال سے پولیو سے بچاؤ کی مہم نھیں چلائی جا سکی تاہم زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پشاور اورکراچی کے بعض علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نھیں پلائے جا سکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں اس بار گزشتہ برس کی نسبت پولیو کے نصف سے بھی کم کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ افغانستان میں پولیو کیسز میں 70 فیصد کمی آئی ہے، افغانستان میں جتنے بھی پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ان میں ملنے والا وائرس پاکستان سے منتقل ہوا جبکہ دسمبر 2012 میں پاکستان کا پولیو وائرس مصر میں سامنے آنے والے کیسز میں ملا اور رواں سال یہی وائرس غزہ اور اسرائیل میں بھی ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں