جرائم کی روک تھام کیلئے ایسا نظام لا رہے ہیں جسکی مثال پورے خطے میں نہیں شہباز شریف

چاہتے ہیں کہ لوگ فرقہ واریت، شدت پسندی اور انتہاپسندی چھوڑ کر محبتوں کا پیغام پھیلائیں، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف۔

پرائس کنٹرول کے لئے قانون بنایا جا رہا ہے جس میں کسی قسم کا سرکاری اثرورسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا. فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن امان میں بہتری کے لئے صوبے میں مانیٹرنگ کا نظام قائم کررہےہیں اورصرف لاہور میں 3 ہزار سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جا رہیں ہیں۔


لاہور میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھنےکےبعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ لوگ فرقہ واریت، شدت پسندی اور انتہاپسندی چھوڑ کر محبتوں کا پیغام پھیلائیں، شہرمیں جرائم کی روک تھام کے لیے نیا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم متعارف کرارہے ہیں، جس قسم کی فرانزک لیباریٹری بنائی گئی ہے اس کی مثال پورے خطے میں نہیں، لندن اور ترکی کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بہترین ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھتے کی پرچیوں کے حوالے جہاں بھی شکایات ہوتی ہیں انہیں خود دیکھتا ہوں، بھتے کی پرچیوں کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا اور جرام پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کے لئے ایک قانون بنایا جا رہا ہے جس میں کسی قسم کا سرکاری اثرورسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا، جس جگہ پرائس کنٹرول کا نظام بہتر ہو گا وہاں کی انتظامیہ اور پولیس کو سرٹیفیکیٹ دیئے جائیں گے جبکہ جس نظام بہتر نہ ہوا وہاں انتظامیہ اور پولیس افسران کو تبدیل کر کے قابل اور ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے گا۔
Load Next Story