ملک میں جاری ٹرین آپریشن میں غیر معینہ مدت تک توسیع

مزید 5 ٹرینوں کو بھی چلانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

مزید 5 ٹرینوں کو بھی چلانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

ریلوے حکام نے ملک بھر میں جزوی طور پر چلنے والی15 ٹرینوں کو غیر معینہ مدت تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزید 5 ٹرینوں کو بھی چلانے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

حکومت نے ریلوے کو ابتدائی طور پر 15 ٹرینوں کو 31مئی تک چلانے کی اجازت دی تھی۔


چیف کمرشل مینیجر محمد فاروق ملک نے کہا کہ 15 ٹرینیں مختصر اسٹاپس کے ساتھ لاہور، کراچی، راولپنڈی،سکھر، کوئٹہ،پشاور اور کراچی کے درمیان چل رہی ہیں، لوگ ان میں تین ماہ قبل کی آن لائن ایڈوانس بکنگ بھی کرواسکتے ہیں۔

5 مزید ٹرینوں شالیمار ایکسپریس،کراچی ایکسپریس، سرسید ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کو موجودہ ٹرین آپریشن میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ہیڈکوارٹرز میں چیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کے ساتھ افسران فیصلہ کرکے کل 30 مئی کو وزیر ریلوے شیخ رشید کو آگاہ کریں گے جس کے بعد ان پانچ اضافی ٹرینوں کو چلانے کا اعلان کیا جائےگا۔
Load Next Story