لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے

اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ فوٹو، فائل

لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو طلب کرلیا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔ نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر غورکیا جائے گا ۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی اور لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں کورونا کے ریکارڈ 2636 نئے کیسز، 57 اموات

واضح رہے کہ عید الفطر پر کاروباری سرگرمیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف صوبوں میں مختلف رعایات دی گئی تھیں جب کہ دوسری جانب گزشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر میں مسلسل کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق آج(جمعے کو) ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 57 اموات ہوئی ہیں۔
Load Next Story