کل کچھ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کردیں گے وزیر دفاع خواجہ آصف
بقیہ لاپتہ افراد کو بھی 2 سے 4 روز میں عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کچھ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 20 لاپتہ افراد کے کوائف موجود ہیں اور باقی کے بھی جلد مل جائیں گے، جو افراد خیبر پختونخوا کے حراستی مراکز اور وہ جو رہائی کے بعد عام زندگی گزار رہے ہیں انہیں کل عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا، جب کہ بقیہ افراد کو بھی 2 سے 4 روز میں عدالت کے سامنے پیش کردیا جائے گا، ہماری کوشش ہے کہ کل زیادہ سے زیادہ افراد کو پیش کیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ملک میں نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اورحکومت عدالتی حکم کی مکمل تعمیل کررہی ہے، عدالت نے سماعت کے دوران ہمارا مؤقف بڑے تحمل سے سنا ہے اور اس نازک معاملے پر پیش رفت کے لئے مزید وقت دینے پر عدالت کا شکر گزار ہوں۔