پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا
بھارت لداخ اور کشمیر میں ناکام ہونے کے بعد مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے، وزیر خارجہ
VENICE:
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اورجاسوس ڈرون مار گرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر پر بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی عبور کرکے نیکرون سیکٹر میں پاکستان کی سرحد میں 700 میٹر اندر داخل ہوا تھا۔
اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقعے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے، شاہ محمود قریشی
بھارت کی طرف سے جاسوسی کی ایک اور کوشش پاکستان نے ناکام بنائی ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھارت کا جاسوس ڈرون دوبارہ مارگرایا گیا۔ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا تھا۔بھارت مسلسل ہزیمت اٹھارہا ہے۔بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کررہا ہے۔ بھارت کو پیغام دیتا ہوں کہ کسی بھی حماقت سے باز رہے۔ بھارت کے کسی بھی غیر دانش مندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب ملےگا۔
یہ بھی پڑھیے:بھارت اور چین میں کشیدگی کی نئی لہر... لیکن کس لیے؟
وزیرخارجہ نے کہا کہ لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے اور کشمیرمیں اس کی کی پالیسی کو ناکامیوں کا سامنا ہے۔اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے بھارت یہ سب کررہا ہے۔نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے۔ آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے وہاں اب یہ رپورٹس آنے لگی ہیں کہ کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجید دووال کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں۔ بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ بھارت سرکار ایسا راستہ اپنا رہی ہے جو اسے بند گلی کی طرف لے جارہا ہے۔