متنازع انٹرویو پرعماد بٹ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان

پیرکو پی ایچ ایف دفاتر کھلنے کے بعد ان سے آن لائن انٹرویو پر وضاحت طلب کی جائے گی، ذرائع


Express News May 30, 2020
پیرکو پی ایچ ایف دفاتر کھلنے کے بعد ان سے آن لائن انٹرویو پر وضاحت طلب کی جائے گی، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ کیخلاف ڈسپلنری کارروائی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیرکو پی ایچ ایف دفاتر کھلنے کے بعد ان سے آن لائن انٹرویو پر وضاحت طلب کی جائے گی، اس میں اسٹار فارورڈ نے فیڈریشن،کوچز اور سابق اولمپئنز کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، نائب کپتان عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ہاکی کوبہتر کرنا پاکستانی کوچز کے بس کی بات نہیں، ملکی کوچزصرف باتیں کرسکتے ہیں۔

عماد بٹ نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ اولمپئنز ابھی تک نوجوان کھلاڑیوں میں اپنا ٹیلنٹ منتقل نہیں کر سکے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سفارش اور پسند وناپسند پر منتخب کی جاتی ہے، میرٹ نام کی کوئی چیزنظرنہیں آتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں