دل کی متاثرہ اہم شریان کا جدید ٹیکنالوجی سے علاج

مریض ٹریفک حادثے میں زخمی ہوا تھا، حالت خطرے سے باہر ہے

حادثے میں زخمی ہونے والے مریض کی شریان کا جدید طریقے سے علاج کیاجارہاہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے تھوراسک اینڈوویسکیولر انیورزم رپیئر (ٹی ای وی آر) کا پہلا کامیاب پروسیجر کر کے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی۔


ترجمان قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مطابق کچھ دن قبل ٹریفک حادثے میں 30 سالہ مریض کے دل کی اہم شریان شدید متاثر ہوئی تھی اور مریض کا بائی پاس ہونا تھا مگر این آئی سی وی ڈی میں مریض کا جدید ٹیکنالوجی (ٹی ای وی آر) کے ذریعے پروسیجر کرکے اس کی زندگی بچائی گئی۔

اس پروسیجر میں این آئی سی وی ڈی کے کارڈیک سرجنز، اینٹروینشنل کارڈیالوجسٹس اور اینستھیسیالوجسٹس نے حصہ لیا، ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی زندگی اب خطرے سے باہر ہے جس کو کچھ دن میں اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔
Load Next Story