لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار دونوں افراد کو ضمانت پر رہا کردیا

حراست میں لئے جانے والے افراد کے نام ام طارق میر اور آصف صدیقی ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک December 06, 2013
چند ماہ قبل بھی لندن پولیس نے اہم سیاسی جماعت کے دفتر اور گھر پر چھاپے مار کر لاکھوں پاؤنڈ قبضے میں لیے تھے فوٹو؛فائل

منی لانڈرنگ کیس میں لندن میٹروپولیٹن پولیس نے ویسٹ لندن کے دو گھروں پر چھاپے مار کرپاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی وقت کے مطابق صبح 5 بجے پاکستان کی اہم سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں حراست میں لے کر گھروں سے ملنے والا سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ حراست میں لئے جانے والے ایک کارکن کی عمر 40 سال اور دوسرے کی 70 سال بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والے افراد کے نام طارق میر اور آصف صدیقی ہیں، دونوں کوسینڑل لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کیا گیا جہاں تفتیش کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کرتے ہوئے ایک ماہ بعد دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے

واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی میٹروپولیٹن پولیس نے اہم سیاسی جماعت کے دفتر اور گھر پر چھاپے مار کر ساڑھے 5 لاکھ پاؤنڈ قبضے میں لیے تھے، لندن پولیس اسی سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |