کورونا سے متاثرہ کاروباری افراد کے 432 ارب کے قرضے موخر سود دینا ہوگا
ری فنانس سہولت سے استفادہ کیلیے قرض داروں کو 30 جون سے قبل متعلقہ بینک کو درخواست جمع کرانا ہو گی
وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے اثرات سے کاروباروں کو تحفظ دینے کیلیے اعلان کردہ اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ری فنانس اسکیم کے تحت 432 ارب روپے کے قرضوں کی وصولی مؤخر کردی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گذشتہ ماہ میں پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قرضہ کی اصل زر کی وصولی کو مؤخر کرنے کی اسکیم شروع کی تھی۔ ری فنانس کی سہولت سے استفادہ کیلئے قرض داروں کو 30 جون سے قبل متعلقہ بینک کو تحریری درخواست جمع کرانا ہو گی اور متفقہ شرائط و ضوابط کے تحت قرض کے سود کی ادائیگی کریں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق استفادہ کرنے والوں کی کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہو گی اور نہ ہی ان کی تفصیلات کریڈٹ بیورو کے ڈیٹا میں دی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سال تک واجب الوصول مجموعی اصل زر 4.70 کھرب روپے ہے۔