ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ کا ’’انسانی حقوق سال 2013‘‘ کا ایوارڈ بھی جیت لیا

ملالہ یوسف زئی کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا اعتراف ہے، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک December 06, 2013
ملالہ یوسف زئی کو انسانی حقوق کا ایوارڈ 10 دسمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی نے اقوا م متحدہ کا آئندہ 5 سالوں کے لئے دیئے جانے والا ''انسانی حقوق سال 2013'' کا ایوارڈ جیت لیا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے لئے انسانی حقوق کا ایوارڈ نہ صرف خود ملالہ یوسف زئی کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا اعتراف ہے بلکہ دنیا بھر کے انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کے لئے جدو جہد کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ایوراڈ 5 ہر سال بعد دیا جاتا ہے اور آخری مرتبہ یہ ایوارڈ امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کو دیا گیا تھا،ملالہ یوسف زئی کو انسانی حقوق کا ایوارڈ 10 دسمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں