لاہور میں اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اہلسنت والجماعت نے مولانا شمس الرحما ن کے قٓاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک December 06, 2013
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ۔ فوٹو: آئی این پی

رنگ روڈ پر اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا شمس الرحمان معاویہ لاہور کے علاقے کریم پارک میں محمد جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے کے بعد اپنے محافظ اور ڈرائیور کے ساتھ گھر جار تھے کہ گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے رنگ روڈ پر ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم ان کا محافظ اور ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہے، واقعے کے بعد مولانا شمس الرحمان کو تشویشناک حالت میں منشی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، واقعے کے بعد پولیس نے مولانا شمس الرحمان کے ڈرائیور کو تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے واقعے کا عینی شاہد مولانا کا ڈرائیور ہے اور اس ہی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کے دائرے کا تعین کیا جاسکے گا جبکہ مرحوم کی میت سردخانے میں رکھ دی گئی ہے اور ان کی نماز جنازہ کل دوپہر پریس کلب لاہور کے باہر ادا کی جائے گی۔

واقعے کے بعد لاہور اور کراچی میں اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے مولانا شمس الرحمان کے بیہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کیا، لاہور کے مال روڈ پر مظاہرین نے احتجاجاً دکانیں بند کرادیں اور ٹریفک کردی۔

دوسری جانب اہلسنت والجماعت نے مولانا شمس الرحما ن کے قاتلانہ حملے جاں بحق ہونے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعے کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں